انتخاب سے انحراف بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا، شیخ رشید

388

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کاتیسری بارانتخاب اورسعودی عرب ایران کے سفارتی تعلقات بحال انتہائی خوش آئند ہیں،آئی ایم ایف کافیصلہ آنے تک بجلی14.24تک فی یونٹ مہنگی ہوجائیگی، علی بلال کاپورسٹ مارٹم رپورٹ کے باوجودکیس رجسٹر ہوانہ ہی خیبر پختونخوا سے الیکشن کی تاریخ آئی، انتخاب سے انحراف  بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ کے پی کے میں فضل الرحمان کے سمدھی کی حکومت ،پنجاب میں زرداری کے فرنٹ مین محسن نقوی کی حکومت ہے ،ہم قطراوراقوام متحدہ میں سیکورٹی دے سکتے ہیں، اپنے ملک کے الیکشن میں نہیں ،الیکشن کمیشن اپنابوجھ شہبازشریف کے گلے میں ڈال رہاہے ،ملک کی آئینی قانونی بقا90دن میں انتخاب کروانے میں ہے ورنہ ہیجان اورغیریقینی ہے۔

شیخ رشیداحمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے ہرایک نے انگوٹھارکھ کراپناحصہ لے لیاہے ،فضل الرحمان نے ہائوسنگ، مذہبی اموراورمواصلات دبوچ لیں، ملک اقتصادی انتظامی اورسماجی بحران میں آگیاہے ،آئینی اورقانونی بحران شدیدترین ہوتاجارہاہے، سپریم کورٹ آخری امیدہے ،آئین قانون اوراپنی عزت کوبچائے بلآخریاغریب مرے گایاسڑکوں پرآئے گا۔