سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان

362
relations

اسلام آباد: پاکستان چین کی جانب سے سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو پختہ یقین ہے کہ یہ اہم سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔ہم اس تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چین کی دور اندیش قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران اور سعودی عرب تعلقات بحال کرنے، سفارت خانے کھولنے پر متفق

ترجمان نے کہا کہ ہم اس مثبت پیش رفت پر مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کو سراہتے ہیں۔دونوں برادر ممالک کے درمیان خلیج کو پر کرنے کے لیے مسلسل تعاون اور ہم آہنگی کی کوششوں کی تاریخ کے ساتھ، پاکستان مشرق وسطیٰ اور خطے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ مثبت قدم علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کے لیے ایک سانچے کو متعین کرے گا۔