منظم طریقے سے مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلائی گئی، بلاول بھٹو زرداری

517
United Nations

نیویارک :  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا آج کے دور کا اہم مسئلہ ہے، اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑا جاتارہا،منظم طریقے سے مسلمانو ں کے خلاف نفرت پھیلائی گئی۔

اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ کے تحت تقریب خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور رواداری کادرس دیتا ہے، مسلمانوں کو مذہب کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہاہے۔

بلاول بھٹو زرادری کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے مسئلے سے نمبٹنے کےلئے سب کواپنا کردار ادا کرناچاہئے،  دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔