ملائیشیا کے سابق وزیراعظم یاسین محی الدین پر کرپشن کے الزامات میں فرد جرم عائد

396

کوالالمپور:ملائیشیا کے سابق وزیراعظم یاسین محی الدین پر کرپشن کے الزامات میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم یاسین محی الدین پر کورونا وبا کے دوران حکومتی ٹھیکوں میں کرپشن، منی لانڈرنگ اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے جس پر سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے،2020میں ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے یاسین محی الدین پر کوالالمپور کی عدالت نے 6مقدمات میں فرد جرم عائد کرلی۔

یاسین محی الدین سے ملائیشیا کی اینٹی کرپشن ایجنسی نے تفتیش کی جس کے بعد ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،یاسین محی الدین کی حکومت نے کورونا وائرس کے دوران تعمیرات کے شعبے میں بلڈنگ کنٹریکٹرز کی مدد کے لیے سپورٹ پروگرام کا اعلان کیا تھا۔

یاسین محی الدین پر 195ملین ملائیشین رنگٹ کی منی لانڈرنگ اور 51.40ملین امریکی ڈالر کی کرپشن کا الزام ہے،ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے بعد یاسین محی الدین دوسرے سابق وزیراعظم ہیں جنہیں کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے۔