عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی کا حکم معطل

544

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی معطل کردی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے 5 مارچ کو اپنی تقریر میں پاک فوج کے حاضر سروس افسران کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی۔ جس پر پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا ) نے مران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

 6 مارچ کو عمران خان نے پیمرا کی جانب سے عائد پابندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پیمرا کی جانب سے عائد پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی کا پیمرا نوٹی فکیشن تاحکم ثانی معطل کردیا۔