دو دن سے اسلام آباد میں ہوں، لاہور میں مجھ پر پرچہ کٹ گیا، فواد چوہدری

471

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں دودن سے اسلام آباد میں ہوں، لاہور میں مجھ پر پرچہ کٹ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد میں عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے پٹیشن دائر کررہے تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حالت یہ ہے کہ مجھ پرلاہورمیں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کا پرچہ کٹ گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اندازہ لگائیں کیسے کیسے لوگ محسن نقوی نے لاہور میں لگائے ہیں۔