نیویارک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم خواتین نے ہرشعبےمیں اہم کردار ادا کیا، اسلام خواتین کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتا ہے۔
نیویارک میں ویمن ان اسلام کانفرنس سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ پاکستان میں خواتین ہرشعبےمیں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں، قائداعظم نے بھی خواتین کو معاشرے کی اہم قوت قراردیا، بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کےذریعےخواتین کوبااختیاربنایاجارہاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہیدبےنظیربھٹواسلامی دنیاکی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، شہید بےنظیربھٹو نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی۔ شہید بے نظیربھٹو خواتین کو بااختیار بناناچاہتی تھیں۔