اسلام آباد:وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والا آج سیاسی عدم استحکام کے ذریعے اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے، یہ شخص عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا آج سیاسی عدم استحکام کے ذریعے اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے،جو عدالت کے بلانے پر بھی نہیں جاتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ شخص عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ کیا، عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو قومی مفادات اور پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ کیا۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ شخص عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئین، پارلیمنٹ، اداروں اور میڈیا کے ساتھ کیا، یہ عدالت کے ساتھ وہی کر رہا ہے جو مہنگائی کی صورت میں عوام کے ساتھ کیا۔