کوئٹہ: گیس لیکیج دھماکے میں خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

632
An explosion

کوئٹہ: سرکی کلاں نامی علاقے میں گیس لیکیج دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں ایک گھر میں گیس لیک ہونے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

گیس لیکج دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے اور 3 شدید زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔