کوئٹہ: مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی رہائی کیلیے جماعت اسلامی 10 مارچ کو دھرنا دے گی

581
towards ruin

کوئٹہ: نائب امرا جماعت اسلامی بلوچستان ڈاکٹرعطا الرحمن ،زاہدا ختر بلوچ ،امیر ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ 10مارچ کوئٹہ دھرنا مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی رہائی کے لیے ،جھوٹے مقدمات ،ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف ہوگا۔

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی رہائی کے لیے دھرنے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ،پارلیمنٹ میں عوامی آوازمشتاق احمدخان خصوصی شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک مولانا ہدایت الرحمن کو رہا ،جھوٹے مقدمات کاخاتمہ اور بلوچستان کے عوام کو چیک پوسٹوں کی بھتہ خوری ،بارڈر،ساحل پرسیکورٹی فورسزوسرکارکی لوٹ مار ،بھتہ خوری ختم نہیں ہوگی ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے 10مارچ ہاکی گراؤنڈ کے سامنے ایدھی چوک پر جماعت اسلامی کے زیراہتمام عوامی احتجاجی دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نقیب اللہ اخوانی ،اسلامی جمعیت طلبہ کوئٹہ کے ناظم ایازخان کاکڑ ،ریلوے پریم یونین کے ارشد محمود،پروفیسر سلطان محمد کاکڑ،سلطان محمد محنتی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر 10مارچ ایک بجے ایدھی چوک پر ہونے والے دھرنے ،سراج الحق ،سنیٹرمشتاق احمد خان کے دورہ کوئٹہ کی تیاریوں کاجائزہ لیکرتقسیم کارکیلئے تنظیمی ،تشہیر ،میڈیا ،اسٹیج، سیکورٹی کمیٹیاں بنائی گئی  ہیں۔