کراچی: عدم ادائیگی پر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی منقطع

406

کراچی : صدر مملکت کی سرکاری رہائشگاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی گئی۔26 لاکھ روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر بجلی کٹے 18 دن گزر گئے۔

اس سلسلے میں انچارج کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا انتظام فارن آفس کے پاس ہے، بلز ورکس ڈپارٹمنٹ دیتا ہے، بجلی کاٹنے کا ڈی جی فارن آفس اور ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کو کئی بار بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں غیرملکی وفود بھی آکر ٹھہرتے ہیں۔گیسٹ ہاؤس میں فارن آفس، ایوان صدر اور پی ڈبلیو ڈی کے دفاتر بھی ہیں۔

انچارج کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے 21 سرونٹ کوارٹرز میں ملازمین رہائش پذیر ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 18 دن سے بجلی نہ ہونے سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے امور بری طرح متاثر ہیں۔