سندھ ہائی کورٹ کا اے آر وائی کی نشریات پرانے نمبرز پر بحال کرنے کی ہدایت

334
furniture

کراچی :سندھ ہائی کورٹ نے اے آر وائی کی نشریات پرانے نمبرز پر بحال کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں اے آر وائی کے لائسنس کی منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر عابد زبیری نے موقف اپنایا کہ اتوار والے دن 5 مارچ کو عمران خان پر پابندی لگائی تھی 9 بجے کے خبرنامے میں دیکھانے پر پابندی لگادی ہے، ہمارے علاوہ سما نے بھی دیکھایا تھا انہیں بند نہیں کیا گیا ہے، اے آر وائی پر عمران خان کی زمان پارک کی تقریر دیکھانے کا الزام ہے۔

 جسٹس ذولفقار احمد خان نے ریمارکس دیئے کہ انہوں نے ٹوئٹر اکانٹ سے ٹوئٹ کیا 8 بج کر 26 منٹ پر اور بتایا پابندی کا آپ کو۔

 عابد زبیری نے کہا کہ کوئی شوکاز نوٹس نہیں دیا، کوئی سماعت نہیں ہوئی، پابندی لگادی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں ایسے پابندی نہیں لگائی جاسکتی ہے، عمران خان پر جو پابندی لگائی اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

 عدالت نے پیمرا کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا، عدالت نے اے آر وائی کی نشریات پرانے نمبرز پر بحال کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے پیمرا و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔