ایڈن برگ:نمبیبیا کے سابق کوچ ڈوگ واٹسن کو سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کا عبوری کوچ نامزد کردیا گیا ہے۔
49 سالہ ڈوگ واٹسن اس وقت آکلینڈ ایسز کے ساتھ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور آئندہ ماہ اسکاٹ لینڈ کو جوائن کرینگے، ان کے ساتھ سکاٹ لینڈ نے رواں سال 31 جولائی تک معاہدہ کیا ہے ، اس دوران اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے زمبابوے میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کے کوالیفائرز میں حصہ لینا ہے جبکہ 2024کے ٹی ٹوئنٹی یورپ کوالیفائرز بھی کھیلتے ہیں۔
معاہدے کے حوالے سے ڈوگ واٹسن کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اسکاٹ لینڈ نے اہم ذمہ داری کیلئے مجھے منتخب کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ ایک سال کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
ڈوگ واٹسن شین برگر کی جگہ لینگے جنہوں نے گزشتہ ماہ سمرسیٹ کائونٹی سے معاہدہ ہونے کے بعد عہدہ چھوڑ دیا تھا، شین برگر نے اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ لیگ ٹو میں ٹاپ پوزیشن پہنچایا تھا۔