ممنوعہ فنڈنگ کیس، نیب ٹیم عمران خان کو طلبی کا نوٹس وصول نہ کرا سکی

598
Announced

لاہور:ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نیب کی ٹیم  چیرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  عمران خان کو طلبی کا نوٹس دینے کیلئے زمان پارک پہنچی،ٹیم عمران خان کو طلبی کا نوٹس موصول نہ کروا سکی، زمان پارک آمد پر احتساب بیورو کے اہلکاروں نے میڈیا کے ساتھ بات سے گریز کیا۔

 اس سے قبل نیب ٹیم توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی طلبی کے نوٹس کی تعمیل پہلے کرا چکی ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے نیب کا نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے، نیب کی ٹیم مسلسل انتظار کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ نوٹس وصول نہیں کریں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد پولیس توشہ خانہ کیس میں عدالت پیش کرنے کیلئے سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے آئی تھی، زمان پارک میں موجود پی ٹی آئی کارکنوں نے مزاحمت کر کے عمران خان کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی۔