عمران خان کو گرفتار کرنے سے زیادہ اچھا ہے کہ اسے بھگائیں،خواجہ آصف

663

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے سے زیادہ اچھا ہے کہ اسے بھگائیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی لیڈر کی گرفتاری سیاسی قد کاٹھ بڑا کرتی ہے لیکن عمران خان کو اس کی بزدلی ذلیل و خوار کررہی ہے ، ساری قوم نے عمران خان کی بزدلی دیکھی، عمران خان چوہے کی طرح چھپ رہے تھے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے سے زیادہ اچھا ہے کہ اسے بھگائیں، عمران خان کی ایسی سیاسی بزدلی میں تو حکومت کو فائدہ ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ دو نمبری دیکھیں شبلی فراز کہتے ہیکہ وہ یہاں نہیں ہیں ، حالانکہ عمران خان وہیں سے بعد میں خطاب کررہے تھے۔ پیپلز پارٹی سے اختلافات پر خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزرا نیہمیشہ اتحادی حکومت کا ساتھ دیا، جہاں بھی اتحادی حکومت ہوتی ہے وہاں چھوٹے موٹے اختلاف ہوتے ہیں، یہ اختلافات باہمی گفتگو سیحل ہو جاتے ہیں۔