پی ڈی ایم الیکشن التوا کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے،شیخ رشید

388
Imran Khan

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن التوا کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے، پی ڈی ایم کے نزدیک اس ملک کامسئلہ مہنگائی اورمعاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اورپابندی ہے۔

سماجی رابطے کی وییب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آخربلورانی کوسیلاب زدگان یادآگئے الیکشن میں حصہ لینے اوروزارتوں سے نکلنے کااعلان بھی کرد،یاعنقریب امریکہ کاچوتھادورہ کریں گے ،پاکستان میں جھمکا اورٹھمکا کی سیاست ختم ہوگئی ،پی ڈی ایم الیکشن التوا کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پرجو پابندی لگائی گئی اوراسکی گرفتاری کیلئے جو پولیس بھیجی گئی اس سے معلوم ہوتاہے پی ڈی ایم کے نزدیک اس ملک کامسئلہ مہنگائی اورمعاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اورپابندی ہے ،نوازشریف مہنگے سٹوروں کے چکرلگارہاہے ،غریب سستے بازار میں دھکے کھارہا ہے۔الیکشن شیڈول بھی اس ہفتے آجائیگا۔