عمران خان کی گرفتاری حالات کو شدید خراب کرے گی ، فواد چودھری

374

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری حالات کو شدید خراب کر دے گی۔

سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر و پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے لکھا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو مزید سنگین بنائے گی اور یہ کرپٹ ٹولہ عمران خان کو گرفتار کرانے میں بھر پور کوشش کر رہا ہے تاکہ امپورٹڈ حکمران اپنی نااہلی چھپا سکیں۔

 ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں اس نااہل اور پاکستان دشمن حکومت کو خبردار کرنا چاہ رہا ہوں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سےکام لیں۔