گوگل نے 6 ہزار سے زیادہ چینی یوٹیوب چینلز ڈیلیٹ کردیے

852

سان فرانسسكو: گوگل نے سال کی پہلی سہ ماہی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے یوٹیوب سے 6000 ایسے چینل ڈیلیٹ کردیئے ہیں جو چین سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ چینل چینی حکمتِ عملی کے تحت ایک گروپ ڈریگن بِرج سے تعلق رکھتے تھے جن کا کام دنیا بھر میں چینی اثرورسوخ بڑھانا تھا۔ ان چینل اور بلاگز پر زیادہ چینی زبان میں موسیقی، تفریح اور لائف اسٹائل پر مواد تھا جبکہ ذیلی طور پر امریکہ چین تعلقات، امورِ خارجہ پر بھی ویڈیوز اور بلاگ تھے جو انگریزی اور چینی زبان میں پوسٹ کئے گئے تھے۔

گوگل کے مطابق یہ انفرادی کوشش نہیں اور منظم طور پر ایک بڑے گروہ کی کارروائی ہے۔ اسے گوگل کے نظام نے کئی بار شناخت کرکے اسے اسپیم بھی قرار دیا تھا۔ گوگل نے یہ بھی بتایا کہ اس نے کل 100000 ڈریگن بِرج اکاؤنٹ ڈیلیٹ کئے ہیں جن میں بلاگ اور یوٹیوب چینل بھی شامل ہیں۔ ان میں سے کئی ایڈسینس کے ذریعے رقم بھی بنارہے تھے۔