پی ڈی ایم حکومت نیب کیسز کے خاتمے کیلئے الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہے، شاہ محمود قریشی

411
postpone

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت اپنے نیب کیسز ختم کرانے کیلئے الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخواہ کو چاہیئے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، حکومت کی ناکامی سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے ، ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہوچکی ہے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لی گئیں کچھ شرائط پوشیدہ رکھی ہوئی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت سیاسی معاشی استحکام میں ناکام ہوچکی، مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے مہنگائی قابو میں نہیں آرہی۔ ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہوچکی ہے، بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور صنعت کا پہیہ رک چکا ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کی بہت ساری شرائط مان لی اور کچھ پوشیدہ رکھی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنے نیب کیسز کو ختم کرنے کیلئے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں، ملک کو آزمائش سے نکالنے کیلئے عمران خان فہم وفراست کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی کبھی بھی گفت وشنید سے نہیں گھبرائی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جیل میں مجھ سے زیادہ کریمنل قیدیوں کو سہولتیں حاصل تھیں، قیدیوں کھیلنے کو سب کو ملتا تھا لیکن مجھے نہیں،مجھے جیل میں دوائی بھی نہیں ملتی تھی۔ قیدیوں نے پی ٹی آئی دو ر کی جیل میں ہونے والی مثبت کاموں کا اعتراف کیا۔ عمران خان سے رہنمائی لے کر آگے بڑھیں ، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، ملکی معیشت ڈوب رہی ہے۔