عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کردی،شیری رحمان

355

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دھونس دھمکی اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کردی ہے۔

 عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں شیری رحمان نے کہا کہ گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو عمران خان پاں پکڑنے پر آگئے ہیں، 10 ماہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اب کہتا ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ اداروں اور امریکا پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکا سے ’’خوشگوار‘‘تعلقات جبکہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے خواہش مند ہیں، یہ سیاست نہیں منافقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نئے آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے ہیں، تحریک انصاف کو  اقتدار  میں آنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں۔