کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، لاہور قلندرز کی17رنز سے فتح

678
defeated

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دیدی، سرفراز الیون 149 رنز کا ہدف شاندار آغاز کے باوجود پورا کرنے میں ناکام ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور محض 50 رنز پر اس کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، تاہم اس کے بعد سکندر رضا اور راشد خان کے درمیان 69 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندرز کے بیٹر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سکندر رضا نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 71 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نوین الحق اور محمد نواز نے 2، 2، نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ اور عمید آصف نے ایک ایک شکار کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کسی گئی ہیں، جیسن رائے اور حسنین ٹیم کو دستیاب نہیں، عماد آصف کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ ایمل خان کی جگہ یاسر خان ٹیم کا حصہ ہونگے۔ لاہور قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، بڑا ٹوٹل کرکے جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے تاہم اسے صرف ایک کامیابی ملی ہے جبکہ لاہور قلندرز 5 میچز میں 4 کامیابیوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔