جماعت اسلامی کا مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کیلیے 3مارچ کواحتجاج کرنے کااعلان

807

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہےکہ مولانا ہدایت الرحمن کو قانونی حقوق سے محروم کرکے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی سازش قانونی طریقے سے ناکام بنائیں گے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی بلوچستان بھر میں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی گرفتاری کے خلاف جمعہ 3مارچ کو یوم احتجاج منائیگی ضلعی ہیڈکوارٹرز،پبلک مقامات پر جلسے ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقدکیے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ  امرائے اضلاع برادرتنظیمات جھوٹے مقدمات ،ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف احتجاج کوکامیاب بنائیں،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ عوام کے دلوں کی دھڑکن اوربلوچستان کا عوامی لیڈرہے عوام ظلم وجبر کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے قانونی جدوجہد کرکے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیاد ت میں قانونی حقوق حاصل کریں گے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ انصاف وقانون کا دو معیار کیوں رکھاگیا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمن حقوق کے حصول کیلئے پرامن جمہوری احتجاج کریں تو سلاخوں کے پیچھے اور حکومتی پارٹیوں کے لوگ رائواقبال جیسے قاتل قتل وغارت گری دہشت گردی کے باوجودآزاد پھر رہے ہومولاناہدایت الرحمن بلوچ اوران کے ساتھیوں نے کوئی جرم نہیں کیا اس کے باوجودان پر انیس انیس مقدمات بنائے گئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  جس کی وجہ سے وہ قید اوربندوسلاخوں کے پیچھے ہیں حکومت فوری طور پر مولاناہدایت الرحمان بلو چ اور ان کے ساتھیوں کو رہا مقدمات ختم اور گوادر وبلوچستان کے مظلوم مجبور عوام کو قانونی آئینی انسانی حقوق دے دیں ۔جماعت اسلامی حق دوتحریک مطالبات منوانے اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ دیگر کی رہائی مقدمات ختم کرنے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔