عمران خان کا جیل بھروتحریک ختم، انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

528
Announced

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کے بعد اپنی جیل بھروتحریک ختم کررہے ہیں اور ہفتے سے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرینگے۔

عمران خان کا ویڈیو لنک خطاب میں کہنا تھا کہ  سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ انتخابات 90دن سے آگے نہیں جاسکتے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل بھروتحریک ختم کررہے ہیں، ہم عدلیہ کو یقین دلاتے ہیں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے باوجود تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ معلوم نہیں90روز میں الیکشن ہوں گے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر قانون کا بیان شرمناک ہے، یہ لوت پیسہ خرچ کرکے حرام کے پیسے سے حکومت میں آتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کوئی ایک جھوٹ بولے تو سوشل میڈیا پر ایک گھنٹے میں پتہ چل جاتا ہے۔