جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کا مقدمہ درج، عمران خان سمیت سب کو گرفتار کیا جائے گا،  وزیر داخلہ

631
Rana Sana

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، ملوث افراد کی سی سی ٹی وی کے ذریعے شناخت کی جا رہی ہے اور عمران خان سمیت سب کو گرفتار کیا جائے گا۔

رانا ثنا نے کہاکہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ عدالتی نظام کو یرغمال بنانے اور من مرضی کے فیصلے کرانے کی سازش ہے، آج ایک شخص نے مسلح گروہ کے ہمراہ عدالتی نظام کو یرغمال بنانے کی کوشش کی،  یہ وہی شخص ہے جس کے پاس نہ تو فارن فنڈنگ کا جواب ہے۔

انہوں نے کہاکہ معزز عدلیہ کو ان قانون شکنوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے، یہ عدلیہ کی عزت و تکریم کا معاملہ ہے اس میں کسی صورت نرمی نہ برتی جائے گی، قانون کا احترام نہ کرنے، غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔