لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف، مریم نواز کی عدلیہ مخالف مہم ان کے اندر کے خوف کی عکاسی کر رہی ہے۔
چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ راجن پور میں عوام نے پی ٹی آئی امیدوار محسن لغاری کو کامیابی دے کر وفاقی اور پنجاب نگران حکومت کو بھرپور جواب دے دیا، ہم راجن پور کے عوام کوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ظلم اور جبر کے ہر ہتھکنڈے کا منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم جان لے عوام اب انتقامی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، مقدمات، گرفتاریاں، جعلی آڈیو، ویڈیو لیکس سے بھی عوام خوفزدہ نہیں، اس لیے پی ڈی ایم عدلیہ کے خلاف مہم سے باز رہے، عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی ہے اس کو دبائو میں نہیں لایا جا سکتا۔