سپریم کورٹ میں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو انصاف دلائیں گے،  عبدالحق ہاشمی

305

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو ضمانت کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنا ناانصافی ہے،سپریم کورٹ جاکر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو انصاف دلائیں گے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ عوام کے دلوں میں رہتے ہیں، تمام رکاوٹوں کے باوجود قانون کے مطابق بہت جلد رہا ہونگے، بے بنیاد خدشات کی بنیاد پر ضمانت مسترد ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں   نے کہا کہ  مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی پیشی کے موقع پر جج کاباربارغیرحاضر، ضمانت درخواست مستردہونانیک شگون نہیں، راؤ انوار جیسے قاتلوں ،دہشت گردوں کو ضمانتیں دینااورپرامن عوامی شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنا ٹھیک نہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  بلوچستان کے وسائل لوٹنے والے بھتہ خور،رشوت خور مافیازکو عوامی قوت سے ناکام بنایاجائیگا ٹرالر،منشیات ،شراب مافیازکی سازشیں ناکام ہوگی اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان کے عوام جماعتیں کے کارکنوں کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو کیوں بلاوجہ قید میں رکھا گیا ہے قید میں رکھنے کے باوجود ضمانت نہیں دی جارہی، حالانکہ بڑے بڑے مجرم جو کہ مفروربھی ہیں ان کو ضمانتیں دی جارہی ہے جبکہ مولانا مفرور نہیں ہے ضمانت کے بعد میں ذمہ دارہے اس قسم کے پرامن ذمہ دارعوامی لیڈر وشہری کیساتھ یہ رویہ مناسب نہیں ۔