این اے 193 ،عمران کا نگران حکومت پر جانبداری کا الزام دفن ہوگیا، مریم اورنگزیب

544

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018 میں این اے 193 میں مسلم لیگ ن کا کوئی انتخابی امیدوار نہیں تھا، گزشتہ روز پہلی بار اس حلقے سے 53000 ووٹ ملنے پر ووٹرز کے مشکور ہیں جنہوں نے مسلم لیگ(ن)پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا گھڑی چور فتنے۔ جیت جائیں تو فتح کا جشن اور ہار جائیں تو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا اور الزامات؟ عمران خان کا الزام دفن ہوگیا کہ نگران حکومت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخاب نہیں کرا سکتی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے جس کا عمران خان نے اعتراف کر لیا ہے، ایک سیٹ کے ووٹ سے عدالت پر دبا ڈالو گے، دھمکی اور گالی دو گے؟ فیصلہ تمہارے حق میں نہ آیا تو تمہارے خلاف عالمی سازش چیف جسٹس تک پہنچ جائے گی؟ عوام ملک میں انصاف چاہتے ہیں،نظریہ ضرورت نہیں۔