سپریم کورٹ کافیصلہ ہی ملک بچاسکتاہے ،شیخ رشید

383

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کافیصلہ ہی ملک بچاسکتاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ42فیصد مہنگائی بڑھ گئی جھانسی کی رانی کا18گاڑیوں کاشہانہ سکیورٹی سکواڈبڑھ گیا،غریب ڈیفالٹ ہوگیا،ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہا نے پرہے ،ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں،سپریم کورٹ کافیصلہ ہی ملک بچاسکتاہے ،حکمران سپریم کورٹ کوتقسیم کرکے1997کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں لیکن ناکام ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین اورقانون کی بالادستی قائم کریگی توملک میں معاشی اوراقتصادی استحکام آئے گا ،90روزمیں انتخاب آئین اورقانون کی ریڈلائن ہے، پی ڈی ایم فیصلہ کرلے انتخاب میں جاناہے ،احتساب یاعذاب میں دیکھناہوگاکہ ملک کوسول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لیکرجارہاہے ،اب عدالتوں پرحملہ ہواتولگ پتاجائیگا۔