مرد بن کر قانون کا سامنا کرو، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

288

لہور:  مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد بن کر قانون سامنا کرو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ آپ سازشوں کے بادشاہ ہیں۔ آپ کی چیخیں غلط نہیں کیوں کہ آپ اپنے گاڈ فادر فیض اور ان کی باقیات کی مدد سے سازشوں کے بادشاہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ فیض اور ان کی باقیات کی سازشوں پر پھلتے پھولتے اور زندہ رہتے ہیں، اب آپ دیکھیں گے کہ بگڑی ہوئی شہزادی آپ کو کیسے مات دیتی ہے۔ یہ چور ڈاکو کا بیانیہ اب پٹ چکا ہے، بلکہ تم اور تمہاری بیوی توشہ خانہ کیس میں چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہو۔

مریم نے مزید کہا کہ تم عدالتوں سے بچتے پھر رہے ہو اور التوا کی بھیک مانگ رہے ہو، جو تمہارے مجرم ہونے کا واضح ثبوت ہے، ٹانگ کا پلاسٹر اب تمہیں مزید نہیں بچائے گا، مرد بنو اور قانون کا سامنا کرو۔