موجودہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے قائم ہے، فواد چوہدری

540

اسلام آباد: تحریک انصاف ر (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)حکومت عدلیہ کے ساتھ مکمل محاذ آرائی میں داخل ہو گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ  وہ پانچ جج جنہوں نے قاسم سوری کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا وہ پانچوں جج اس بینچ کا بھی حصہ ہیں اور یہ حکومت سپریم کورٹ کے اسی فیصلے کی وجہ سے قائم ہے لیکن ہم نے ان کے خلاف کوئی محاذ نہیں کھولا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ کسی ایک جج یا دو ججوں کا نہیں بلکہ ادارے کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ عدلیہ کو بھرپور طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور مریم نواز کا یہ خیال ہے کہ وہ ججوں کو گالیاں نکال کر عدلیہ کو دباو میں لے آئیں گی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ سمجھتے ہیں کہ دوسروں کو گالیاں دینے سے ان کی کارکردگی چھپ جائے گی لیکن یہ نہیں ہونے والا ، اس سے قبل جب پرویز الہی کی وزارت اعلی کا معاملہ تھا اور جب مسلم لیگ(ق) کے 10ووٹ شمار نہیں کیے گئے تھے اور وہ معاملہ سپریم کورٹ میں گیا تھا تو اس وقت بھی مریم نواز اینڈ کمپنی نے عدلیہ کے خلاف بڑا محاذ کھولا تھا، آج بھی چیف جسٹس پاکستان اور دیگر ججوں کے خلاف بڑا محاذ کھولا جا رہا ہے اور کھول دیا گیا ہے۔