پی ایس ایل8: پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف

371
target

کراچی: پاکستانسپر لیگ کا ایک اور اہم میچ جس میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان سپر لیگ 8 کے 12 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 75 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 7 چوکے شامل ہیں، محمد حارث کے 40 رنز، صائم ایوب 3، ٹام کوہلر کیڈ مور 1 جبکہ روومین پاول بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کے ٹیل اینڈرز اسکور میں کوئی خاص اضافہ نہ کر سکے اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے، جیمز نیشم نے 6، دسن شناکا نے 11، وہاب ریاض نے 8 جبکہ عثمان قادر 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے حسن علی نے 3، شاداب خان، مبصر خان، رومان رئیس، فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ٹام کرن کوئی کھلاڑی آؤٹ نہ کر سکے۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ 8 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔