لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے آغاز پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں نے گرفتاری دے دی۔
لاہور میں کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) آفس پر پی ٹی آئی کےکئی رہنما اور کارکن قیدیوں کی گاڑی میں سوار ہوگئے اور قیدیوں کی وین کی چھت پرچڑھ گئے۔
گرفتاری دینے والوں میں عمر سرفراز چیمہ، اعظم سواتی اور دیگر شامل ہیں۔
تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ نے سب سے پہلے خود کو گرفتاری کے لیے پیش کر دیا لیکن پولیس غائب۔ #جیل_بھرو_خوف_کے_بت_توڑو pic.twitter.com/rGbE6vnHdq
— PTI (@PTIofficial) February 22, 2023
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نےگرفتارنہیں کیا، یہ خود ہی پریژن وین میں آکربیٹھ گئے، ہمیں حکومت کی جانب سے گرفتاری کا کوئی حکم موصول نہیں ہوا ہے۔
پولیس نے اہلکاروں سمیت سب کا داخلہ سی سی پی او آفس میں روک دیا جس کے بعد پی ٹی آئی کارکن سی سی پی او آفس کےسامنے سڑک پر لیٹ گئے۔