ملک میں انتخابات نہیں ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی،شیخ رشید

516
backdoor

اسلام آباد:عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے انتخابات کا اعلان کر کے اپنا حق ادا کردیا ، ملک میں انتخابات نہیں ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی۔

اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے، پولیس نے میرے گھر پر ڈاکا ڈالا اور قیمتی اشیاء بھی چوری کیں، میں نے فون کے پاس ورڈ پولیس کو دے دیئے ہیں، گاڑیوں کی سپردار ی ہو گئی ہے ،امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی،23 فروری کو مری جائوں گا۔

صدر کی جانب سے الیکشن کے اعلان پر شیخ رشید نے کہا کہ صدر نے ٹھیک آئینی و قانونی اعلان کیا ہے جو سیاسی جماعت انتخابات سے بھاگتی ہے وہ مافیا ہے، صدر عارف علوی نے اپنا حق ادا کردیا ہے، ملک میں انتخابات نہیں ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی۔سابق وزیر نے کہا کہ مریم نواز نے کہا ان کی حکومت نہیں، تو کون آپ کو لے کر آیا؟ معلوم نہیں انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہیگا۔