چار سال جو تباہی مچائی گئی اس سے نجات حاصل کرنے میں چند سال لگیں گے، مریم نواز

582

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم صفدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ (ن) میں آنے کے لیے منتیں کر رہے ہیں،چار سال میں جو تباہی مچائی گئی اس سے نجات حاصل کرنے میں چند سال لگیں گے۔

مریم صفدر نے کہاکہ مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں، عوام جانتے ہیں کہ معاشی تباہی اور مہنگائی کا عذاب سابق حکومت لائی ہے، عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پر نہیں بنے، مشرق اور مغرب میں سب جانتے ہیں کہ عمران خان نے ٹیریان کے معاملے میں جھوٹ بولا ہے اور ٹیریان والا جھوٹ نہ نگلا جا رہا ہے اور نہ اگلا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  توشہ خانہ میں عمران خان نے ڈکیتیاں کی ہیں، فارن فنڈنگ میں عمران خان مجرم ثابت ہو چکا ہے۔