لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی ایک اور درخواست تیار

539

لاہور ہائیکورٹ میں دہشتگردی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست تیار کر لی گئی۔ عمران خان کے وکلا سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، سابق وزیراعظم کے وکلا کی ٹیم نے حفاظتی ضمانت کی درخواست تیار کی ہے۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے عدم پیروی کی بنا پر حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کی،عمران خان عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے سامنے پیش ہونا تھا، سکیورٹی معاملات اور وہیل چیئر دستیاب نہ ہونے سے عدالت پہنچنے کیلئے تاخیر ہوئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت عدم پیروی کی بنا پر مسترد کی درخواست کی دوبارہ سماعت کرے، چیئرمین پی ٹی آئی دہشتگردی کے مقدمے میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیشی کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔