لاہور :رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں اور اس لائن کی حفاظت پاکستانی قوم کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہم لوگ پاکستان کے مستقبل کی خاطر سر پر کفن باندھ کے نکلے ہیں، حکومت نے رجیم چینج آپریشن سے پاکستان کو پہلے ہی کئی دہائی پیچھے کر دیا ہے، اب یہ پاکستان کے مستقبل سے کھیلنا چاہتے ہیں۔
سابق ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی صورت امپورٹڈ ٹولے کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، امپورٹڈ حکومت چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بھی سازش کرنے سے پہلے ہزار دفعہ سوچے۔