کوئٹہ، خاران اور گردونواح میں 3.2 شدت کا زلزلہ

327

 کوئٹہ:خاران اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ 

بلوچستان کے علاقے خاران اور گردونواح میں اتوار کی صبح زلزلہ آیا جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، خوف کے سبب لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز خاران سے 29 کلو میٹر جنوب مغرب تھا۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم عوام میں خوف کی کیفیت چھا گئی۔