لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہری مراکز میں دہشت گردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔
کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہری مراکز میں دہشتگردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصا شہری مراکز میں دہشت گردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی اور ریاست کے ہاں دہشت گردی کے انسداد کی ایک واضح فعال حکمتِ عملی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔