کوئٹہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، خودکش بمبار خاتون گرفتار

648
FILE PHOTO

کوئٹہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاون میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کی خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاون کے ایک گھر پر دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس بیسڈ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جہاں سے کالعدم تنظیم کی خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار خاتون سے ساڑھے 4 کلو گرام وزنی خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خاتون خودکش بمبار کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کراچی یونیورسٹی کے قریب کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والی خاتون نے خودکش دھماکا کیا گیا جس میں دو خواتین سمیت 3 چینی باشندوں ہلاک ہوگئے تھے۔