عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کے ملزم احسن نذیر کی ضمانت منظور

426

 گوجرانوالہ:گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت(اے ٹی سی)نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس کے ملزم احسن نذیر کی ضمانت منظور کر لی۔ 

گوجرانوالہ کی اے ٹی سی نے عمران خان قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت کی،عدالت نے ملزمان احسن نذیر اور وقاص کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم احسن نذیر کی 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی،عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم وقاص کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔