لاہور قلندرز نےہاکی کی بحالی کیلئےبیڑہ اٹھانے کا اعلان کردیا

535
betterment of hockey

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )کی فرنچائز لاہور قلندرز کی جانب سے قومی کھیل ہاکی کی بحالی کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق قلندرز پلیئر ڈویلپمنٹ ہاکی پروگرام کے تحت سندھ حکومت، پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)اور لاہور قلندرز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا،پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف )کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایت پر پی ایچ ایف کی زیر نگرانی لاہور قلندر کے زیر اہتمام سندھ حکومت اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے قلندر ہاکی لیگ میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز 17فروری کی صبح 10بجے کے ایچ اے اسپورٹس کملیکس کراچی میں ہوں گے،

عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور قلندر ز کے مالک عاطف رانا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کراچی لاہور سیریز سے قبل کراچی کی ٹیم کے لئے 17فروری کو اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے بعد لاہور میں ٹرائلز ہونگے،عاطف رانا نے کہا کہ قومی کھیل کو نیا خون دینے کے لئے شہر شہر ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کریں گے۔