لاپتہ افراد کیسز :سندھ ہائی کورٹ کی  آئی جی سندھ، سیکرٹری داخلہ کو خود مانیٹر کرنے کی ہدایت

353
سندھ ہائیکورٹ نے کوٹہ سسٹم کے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے محمد عثمان، ہنی، میر علی حیدر، محمد وسیم سمیت 9 لاپتا افراد کی بازیابی متعلق درخواستوں  پر آئی جی سندھ، سیکرٹری داخلہ کو لاپتہ افراد کے کیسز خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں محمد عثمان، ہنی، میر علی حیدر، محمد وسیم سمیت 9 لاپتا افراد کی بازیابی متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

 جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کی روایتی رپورٹس سے مطمئن نہیں، متعلقہ ڈی آئی جی اور ایس ایس پیز پیش ہوں، بتایا جائے، پولیس لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے میں کیوں ناکام ہے؟

لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ آئی جی سندھ، سیکرٹری داخلہ کو لاپتہ افراد کے کیسز خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی۔