اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں مختلف بحرانوں کا سامنا ہے ،پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے مختلف اثرات کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے موقف پر پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ، حالیہ سیلاب میں امریکہ اور چین نے ہماری بھر پور مدد کی ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں اسپیشلائزڈ پلومیٹنگ گریجوشن کورس کی فارن سروس اکیڈمی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت 42ڈپلومیٹک کورس کے آفیسر شریک ہوئے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ووزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کیا کہ پاکستان کو خطے میں مختلف بحرانوں کا سامنا ہے ، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق موقف پر پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ، حالیہ سیلاب میں امریکہ اور چین نے بھر پور مدد کی ، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے مختلف اثرات سے نقصانات کا سامنا ہوا ، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہر فور پر آواز اٹھائی۔
ان کا کہنا تھا کہ جنیوا میں ریز یلینٹ کانفرنس کے موقع پر دنیا نے ہمارا بھر پور ساتھ دیا ، مشکل وقت میں دنیا کا ساتھ دینا ہماری خارجہ کا ثبوت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کو ملکی مفاد کے مطابق مرتب کرتے ہیں ، بین الاقوامی برادری سے بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں، ہمارے فارن سروس آفیسر دنیا بھر میں پاکستان کا موقف بہترین انداز میں پیش کیا ،ہمیں ہر میدان میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے ۔