لوگ عمران خان کو ناکام سیاستدان یاد رکھیں گے، ناصر شاہ

457
شیخ رشید کی خانہ بدوشی کی سیاست اور وزارت کا سورج ڈھل رہا ہے، ناصر شاہ

اسلام آباد:صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ لوگ عمران خان کو کامیاب کرکٹر اور ناکام ترین سیاست دان کے طور پر یاد رکھیں گے۔

 ناصرحسین شاہ نے کہا کہ عمران خان نے آصف زرداری پر قتل کرنے کا الزام لگایا، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا، آنے والے وقت میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان واحد وزیر اعظم جس کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا، عمران نے پہلے امریکا پر سازش کا الزام لگایا تھا اب یوٹرن لے لیا ہے۔