اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ضمنی الیکشن کے لیے تین حلقوں سے مجموعی طور پر 43 امید وار مدمقابل ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52، این اے 53 اور این اے 54 کے لیے الیکشن کمیشن نے پولنگ اسکیم تیار کرلی ہے۔اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ تینوں حلقوں میں کل 943 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔
اسلام آباد میں 16 مارچ کو طے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ڈی آر او آفس کا کہنا ہے کہ ووٹرز کی تعداد تقریباً ساڑھے 10 لاکھ ہے۔ تینوں حلقوں میں کل 43 امیدواروں میں سے حلقہ این اے 52 سے 13، این اے 53 سے 15 اور این اے 54 سے بھی 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
این اے52سے پی ٹی آئی کے راجا خرم نواز اور ن لیگ کے طارق فضل چودھری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ این اے53سے علی نواز اعوان، طارق فضل چودھری اور پی پی کے سبط حیدر بخاری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ این اے54سے پی ٹی آئی کے اسدعمر اور ن لیگ کے انجم عقیل نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔