جعلی حکومت نے ملک میں مصنوعی بحران پیدا کیا، مراد سعید

312
تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو ناکامی ہوگی، مراد سعید

سوات: تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جعلی حکومت نے ملک میں مصنوعی بحران پیدا کر رکھا ہے۔

 مراد سعید نے کہا کہ وفاقی کابینہ ہماری لاشوں پر سیاست کرتی ہے، سوات کے لوگوں کو ہمیشہ استعمال کیا گیا ہے،مراد سعید نے کہا کہ دہشت گردی کے دوران ہمارے لوگوں کو باہر نکالا گیا، یہاں کے لوگوں کیلئے پیغام ہے کہ اس مٹی پر کبھی دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ   سوات کے لوگوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی، دوسروں کی جنگ کو سوات کے لوگوں پر مسلط کیا گیا، پشاور واقعے پر افسوس ہوا ہے، اللہ شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے۔