سیالکوٹ بس اڈے سے خاتون کے اعضا برآمد

494
سیالکوٹ بس اڈے سے خاتون کے اعضا برآمد

سیالکوٹ: جنرل بس اسٹینڈ سے تھیلی میں بند نامعلوم خاتون کے اعضا برآمد کیے گئے۔ پولیس کے مطابق پارسل ملنے کا واقعہ جمعہ 10 فروری کو پیش آیا، تاہم یہ نہیں علم کہ بس اڈے پر یہ پارسل کب اور کس نے رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے خاتون پراسرارطورپر لاپتہ

عینی شاہدین کے مطابق پارسل کو بند کیا گیا تھا اور اس کے اندر انسانی اعضا کو کاٹ کر رکھا گیا تھا۔ ملنے والے اعضا میں ٹانگیں اور بازو شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے اعضا کے نمونے لے لئے گئے ہیں، جسے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری ارسال کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے۔ پولیس نے لاری اڈہ کے اطراف اور اندر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی ہے، جس سے ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔ لاری اڈے پر موجود لوگوں نے پارسل کو مشکوک سمجھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔