راولپنڈی: صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ عوامی روڈ مارچ لاہورسے گجرات پہنچ چکا ہے۔
کل 12فروری کو گجرات تا راولپنڈی مہنگائی کے خلاف عظیم الشان مارچ کی قیادت امیرجماعت سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیرالعظیم،صوبائی امیرپنجاب ڈاکٹرطارق سلیم،صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ودیگرقائدین کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انعام الحق اعوان نے کہاکہ لالہ موسی،کھاریاں،سرائے عالمگیر،جہلم،گوجرخان،سوہاوہ اور دینہ میں روڈ مارچ کا عظیم الشان استقبال اور مرکزی وصوبائی قائدین کے علاوہ امیرضلع گجرات چوہدری انصرمحمود دھول ایڈووکیٹ، امیرضلع منڈی بہاؤالدین سیف اللہ ساہی،امیرضلع جہلم ڈاکٹرقاسم محمود چوہدری،امیرضلع چکوال محمداشرف آصف،امیرضلع تلہ گنگ پروفیسرطاہرملک،امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی،امیرضلع مری غلام احمدعباسی،امیرضلع اٹک سردارامجدعلی خان او رامیرضلع نصراللہ رندھاوااپنے طے شدہ پوائنٹس پرخطاب کریں گے۔
مارچ کے اختتام پر شام 5بجے فوارہ چوک راجہ بازارمیں منعقد ہ جلسہ عا م میں امیرجماعت سراج الحق آئندہ کالائحہ عمل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے عوام کی امیدوں کا خون کیا جماعت اسلامی قوم کے لیے امیدبن کرابھری ہے دیانتدارقیادت ہی ملک وقوم کومسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے،آئی ایم ایف کوعوام پرمسلط کرکے مہنگائی کا نیا طوفان لانے والے حکمران قوم کے لیے عذاب ہیں،قوم کا مطالبہ ہے وزراء کی فوج اور پروٹول کم کیا جائے۔