اسلام آباد آمد پر مریم نواز کو وی آئی پی پروٹو کول

698
reached London

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو اسلام آباد پہنچنے پر وی آئی پی پروٹوکول دے دیا گیا۔

اسلام آباد آمد پر مریم نواز کو وفاقی حکومت کی جانب سے سکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کر دیا گیا، ڈی ایس پی پارلیمنٹ لاجز فاروق احمد کی نگرانی میں سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے، مریم نواز کی سکیورٹی پر پولیس کے 8 جوان، 4 افسران اور ایف سی کے 4 اہلکار مقرر ہیں۔

سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کیلئے بھی سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جن کے مطابق انہیں ڈیوٹی کے دوران موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، ایس ایس پی سکیورٹی کو بھی مریم نواز کی موومنٹ، قیام کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر کو مریم نواز کے قیام کے دوران پارکنگ اور ٹریفک کے مناسب انتظام کے لئے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی رہنما کے اسلام آباد میں قیام کے دوران اسپیشل برانچ کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا۔