عدالت میں کسی وکیل نے الیکشن کے 90 دن میں مخالفت کی بات نہیں کی، اسد عمر

547

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر ے کہاہے کہ عدالت میں تمام دلائل مکمل ہو گئے ، کسی وکیل نے الیکشن کے 90 دن میں مخالفت کی بات نہیں کی۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام کارروائی میں یہ بات واضح ہو گئی الیکشن 90 دن میں لازم ہو گا، کسی کی اس بات پر دو رائے نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے کشمکش کے شکار افراد ذہنی طور پر تیار ہوجائیں، وزیر بنانے کے پیسے ہیں، الیکشن کے لیے پیسے نہیں، یہ بدنیتی ہے۔اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے 6 ماہ میں مالی سال میں وفاق میں 6382 ارب روپے خرچہ ہوا، ہماری حکومت کے مقابلے میں اس حکومت نے 1 ہزار 54 ارب روپے زیادہ خرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں وکیلوں نے اتفاق کیا کہ 90 دن میں الیکشن ہونا چاہیے، الیکشن کی تاریخ کس کو دینی ہے اس پر بحث ہوئی، الیکشن کمیشن الیکشن کے پیسے نہیں دیتا تو دنیا میں منفی تاثر ہو گا۔